ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رکن پارلیمان ڈی کے سریش کورونا پازیٹیو،سیاسی حلقہ میں ہلچل۔سی بی آئی اور سینکڑوں لوگوں پر خوف طاری

رکن پارلیمان ڈی کے سریش کورونا پازیٹیو،سیاسی حلقہ میں ہلچل۔سی بی آئی اور سینکڑوں لوگوں پر خوف طاری

Wed, 07 Oct 2020 13:25:52    S.O. News Service

بنگلورو7؍اکتوبر (ایس او نیوز) کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار اوران کے بھائی رکن لوک سبھا ڈی کے سریش کے ٹھکانوں پر کل اچانک سی بی آئی افسروں نے چھاپے مارے تھے۔ان چھاپوں کے دوران ڈی کے سریش کافی سرگرم تھے اور ادھر ادھر چکر بھی لگا رہے تھے۔ آج پتہ چلا ہے کہ سریش کووِڈ پازیٹیو ہیں۔ اس خبر کے پھیلتے ہی بشمول سی بی آئی افسر اور ان کے رابطہ میں رہنے والے کئی لوگوں کی نیند حرام ہوگئی ہے۔شبہ کیا جارہا ہے کہ کل ان سے قریب اور رابطہ میں رہنے والے بھی کووِڈ پازیٹیو ہوسکتے ہیں، جن میں ان کے طرفدار،سی بی آئی افسراور میڈیا نمائندے بھی شامل ہیں۔ آج صبح سویرے ہی ڈی کے سریش تھکان اور کمزوری محسوس کررہے تھے، انہیں ہلکا بخار بھی تھا۔ ابتدائی جانچ کے بعد انہیں کووِڈ سے متاثر کہاگیا ہے۔ کہاجارہا ہے کہ کل ہوئی سی بی آئی چھاپوں کے بعد دونوں ڈی کے برادران کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ گرفتاری سے بچنے کے لئے سریش نے ہی اپنے طرفداروں کے ذریعہ یہ افواہ پھیلائی ہے کہ وہ کووِڈ پازیٹیو ہیں۔اس طرح وہ عوامی زندگی سے دور رہ کر خود کو اور اپنے بھائی کو گرفتاری سے بچانا چاہتے ہیں۔


Share: